بلاگ اور امید
Saturday 17 November 2007
“ ???????? کتنے فارغ لوگ ہوتے ہیں جو بلاگ لکھتے ہیں اور کون پڑھتا ہوگا یہ بلاگ “ چند سال قبل کام کے دوران ایک بلاگ کے سامنے آنے پر جب یہ الفاظ کہے تھے تو علم نہ تھا کہ کبھی اپنے ہی الفاظ کا سامنا ہوگا۔ ہر گزرتہ لمحہ اپنے ساتھ کتنی تبدیلیاں لاتا ہے شاید اسے محو سوچ کرنا بہت مشکل امر ہے- ویسے بھی ہمیشہ سے کمپیوٹر سے کم کم دوستی رہی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ جبھی 3 ماہ قبل تیار بلاگ پر آج لکھنے کے عمل سے گزر رہی ہوں۔(اور یہاں بصد اصرار لفظ استعمال کیا جائے تو وہ بہت چھوٹا ہو گا؟؟؟) شاید جنہیں ساری باتیں خود سے کرنے کی عادت ہو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ان کے لئے بولنا اور لکھنا دونوں مشکل مراحل ہوتے ہیں – بہرحال کوشش رہے گی باقاعدگی سے لکھنے کی
موضوع : Uncategorized
تبصرے (3)