امید

دیکھا جو تیر کھا کے کمیں گاہ کی طرف . . ۔ڈاکٹر عبدالقدیر ۔

Monday 9 June 2008

                                                             

        20040204131529qadeer2031.jpg

         دیکھا جو تیر کھا کے کمیں گاہ کی طرف . .

 گزشتہ چند ایام سے  ڈاکٹر عبدالقدیر کی قید میں نرمی ، ان کا  بیاں، عزیز و اقارب کے ساتھ ملنے کی

اجازت ،  جیسے بیاں پڑھ کر دل چاہا کہ لکھا جائے ویسے بھی     بلاگ کے آغاز سے ہی ڈاکٹر عبدالقدیر پر لکھنے کی خوائش کے باوجود اس احساس ندامت نے کبھی لکھنے نہ دیا کہ  میں اس قوم کا حصہ ہوں جو اپنے محسن کے ساتھ ناروا سلوک کرتی ہے ۔ہماری بےحسی کا عالم تو یہ ہے کہ ہم  اپنے محسن کو سر عام معافی مانگتے دیکھ کر بھی خاموش رہتے ہیں ۔ ۔ ۔

 بحیشیت پاکستانی قوم پچھلے چند سالوں میں  کی جانے والی غلطیوں میں ایک ناقابل تلافی غلطی ڈاکٹر عبدالقدیر کے ساتھ کیا جانے والا برتاؤ ہے ۔ ۔ ۔ ۔۔۔

    کیا قومیں اپنے محسنوں کے ساتھ یہی سلوک رواں رکھتی ہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟

  ایک ایسی قوم جہاں کبھی کسی نے اپنے گناہوں اور غلطیوں کو تسلیم نہیں کیا  بلکہ ہمیشہ ان پر فخر کیا وہاں
ملک کے سب سے پڑے سائنسدان نے ان گناہوں کی معافی مانگی جو شاید اس نے کبھی کئے ہی نہیں ۔ ۔ ۔

    اگر ہم اپنے ملک کی تاریخ لکھیں تو کوئی معافی نہیں مانگتا  ۔ ۔کبھی کسی نے معافی نہیں مانگی اس ملک میں وہ بھی حکمران رہا جس کے  غیر ملکی دورے  کے دوران  جہاز محض اس لئے دو گھنٹے  فضا میں چکر لگاتا رہا کہ صدر محترم کا نشہ اتر جائے اور جب وہ دشمن پر حملہ کرنے کا حکم دینے نکلے تو دو جوانوں نے انہیں دائیں بائیں اٹھا رکھا تھا  ۔ ۔پر اس نے کبھی معافی نہیں مانگی
 
   ماضی کا کوئی پالیسی میکر ،کوئی سیاستدان، کوئی خطیب ،کوئی حکمراں  معافی نہیں مانگتا وہ بھی نہیں جن کے لانز میں دودو لاکھ کے کتے اور اصطبلوں  میں ساتھ ساتھ لاکھ کے ارجنٹائن گھوڑے رہے ۔ ۔جن کے ہوٹلوں کے بلز کئی کئی کروڑوں سے تجاویز کر جاتے ہیں جن کی زمینوں پر لاکھوں مزارعے جانوروں جیسی زندگی گزارتے ہیں اور جو ہر سال اپنی عیاشیوں میں کروڑوں روپیہ لٹا دیتے ہیں

    کہتے ہیں کہ معافی مانگنے کے  بعد ڈاکٹر عبدالقدیر پھوٹ پھوت کر روئے تھے کیا ہم ان آنسوؤں کا ازالہ کر سکتے ہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟

       کیا ہم اس دکھ کا حساب دے سکتے ہیں؟؟؟؟؟؟؟       

        سوائے اس کے کہ ہم بے حد شرمندہ ہیں  ۔ ۔ ۔                     

                                   

موضوع : Uncategorized


تبصرے (2)


2 تبصرے

Comment by راہبر

بتاریخ Friday, 11 of July , 2008 بوقت 4:42 am

ہمارا وطیرہ رہا ہے کہ ہم اپنے محسنوں کو لات مارتے اور دشمنوں کو سر پر بٹھاتے ہیں۔

Comment by admin

بتاریخ Thursday, 17 of July , 2008 بوقت 8:04 am

راہبر،
خوش آمدید میرے بلاگ پر ۔ ۔ ۔

اور صحیح کہا آپ نے ۔ ۔

امید

اس تحریر پر اپنی رائے دیجیے

درج ذیل خانوں میں آپ اردو لکھ سکتے ہیں ۔ انگریزی لکھنے کے لیے Control اور Space کے بٹن ایک ساتھ دبائیے

XHTML: آپ اِن ٹیگز کو استعمال کر سکتے ہیں: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>



بارے کچھ مَن ۔۔۔

اس جگہ پر آپ اپنا تعارف پیش کر سکتے ہیں ۔ اپنے بارے میں بتا سکتے ہیں ۔ اپنی پسند یا نا پسند بیان کر سکتے ہیں ۔ یہ لکھ سکتے ہیں کہ آپ نے اردو میں لکھنا کب اور کیوں شروع کیا ۔
یا یہاں پر اشتہار چلا سکتے ہیں ۔