امید

ایک اداس نظم -پروین شاکر

Friday 20 June 2008

پروین شاکر کی کتاب “انکار” سے نظم ہمیشہ سے میری پسندیدہ رہی ہے ۔ ۔ ۔ 

 

ایک اداس نظم 

یہ حسین شام اپنی 

ابھی جس میں گھل رہی ہے 

تیرے پیرہن کی خوشبو 

ابھی جس میں کھل رہے ہیں 

میرے خواب کے شگوفے 

ذرا دیر کا ہے منظر! 

ذرا دیر میں افق پہ 

کھلے گا کوئی ستارہ 

تری سمت دیکھ کر وہ 

کرے گا کوئی اشارہ 

ترے دل کو آئے گا پھر 

کسی یاد کا بلاوا 

کوئی قصہ جدائی 

کوئی کار نا مکمل 

کوئی خواب نا شگفتہ 

کوئی بات کہنے والی 

کسی اور آدمی سے! 

ہمیں چاہیے تھا ملنا 

کسی عہد مہربا ں میں 

کسی خواب کے یقین میں 

کسی اور آسماں میں 

کسی اور سر زمیں میں! 

(پروین شاکر- انکار ) 

 

موضوع : Uncategorized


تبصرے (9)


9 تبصرے

Comment by محمد وارث

بتاریخ Friday, 20 of June , 2008 بوقت 10:47 pm

بہت خوب

Comment by ساجداقبال

بتاریخ Saturday, 21 of June , 2008 بوقت 12:31 am

آپ نے تو فانٹ بھی اداس کر دیا ہے۔ صرف اداس شاعری ہی نہ لکھیں‌ کچھ مزاح بھی شامل کریں۔

Comment by admin

بتاریخ Saturday, 21 of June , 2008 بوقت 1:12 am

بہت شکریہ وارث

امید

Comment by admin

بتاریخ Saturday, 21 of June , 2008 بوقت 1:16 am

شکریہ ساجد اقبال میرے بلاگ پر آنے کا

اور شاعری میں سوز و گداذ نہ ہو تو وہ اثر نہیں کرتی ۔ ۔

بہر حال کوشش کروں گی

Comment by محب علوی

بتاریخ Friday, 4 of July , 2008 بوقت 7:26 am

بہت خوبصورت نظم ہے اور بہت عمدہ گائی گئی ہے شاید ٹینا ثانی نے گائی ہے۔

Comment by فرحت کیانی

بتاریخ Tuesday, 15 of July , 2008 بوقت 4:08 am

السلام علیکم امید!
کیسی ہیں آپ؟
اور پروین شاکر کی یہ نظم مجھے بھی بہت پسند ہے۔ بہت خوب۔

امید! میں نے آپ کو ٹیگ کیا ہے۔ جلدی سے جواب دیجئے۔
http://dareecha.urdutech.com/?p=80

Comment by admin

بتاریخ Thursday, 17 of July , 2008 بوقت 8:00 am

فرحت،

مشکل میں ڈال دیا فرحت ٹیگ کرکے۔ ۔۔

حال اچھا نہیں بالکل بھی ۔ ۔ذرا سا بہتر ہونے دیں پھر جواب دیتی ہوں

امید

Comment by فرحت کیانی

بتاریخ Tuesday, 28 of October , 2008 بوقت 11:27 am

السلام علیکم امید
کیسی طبیعت ہے اب آپ کی؟ اور آپ کے جواب کہاں ہیں؟ میں کب سے انتظار کر رہی ہوں۔

Comment by admin

بتاریخ Friday, 14 of November , 2008 بوقت 8:34 am

اف احساس ہورہا ہے اپنی نالائقی کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس تحریر پر اپنی رائے دیجیے

درج ذیل خانوں میں آپ اردو لکھ سکتے ہیں ۔ انگریزی لکھنے کے لیے Control اور Space کے بٹن ایک ساتھ دبائیے

XHTML: آپ اِن ٹیگز کو استعمال کر سکتے ہیں: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>



بارے کچھ مَن ۔۔۔

اس جگہ پر آپ اپنا تعارف پیش کر سکتے ہیں ۔ اپنے بارے میں بتا سکتے ہیں ۔ اپنی پسند یا نا پسند بیان کر سکتے ہیں ۔ یہ لکھ سکتے ہیں کہ آپ نے اردو میں لکھنا کب اور کیوں شروع کیا ۔
یا یہاں پر اشتہار چلا سکتے ہیں ۔