امید

محبّت ڈائری ہرگز نہیں ہے

Tuesday 2 December 2008

                                               

  محبّت ڈائری ہرگز نہیں ہے               

 جس میں تم لکھو

کہ کل کس رنگ کے کپڑے پہننے، کون سی خوشبو لگانی ہے

کسے کیا بات کہنی، کون سی کس سے چھپانی ہے

کہاں کِس پیڑ کے سائے تلے ملنا ہے

مل کر پوچھنا ہے

کیا تمہیں مجھ سے محبّت ہے؟

یہ فرسودہ سا جملہ ہے

مگر پھر بھی یہی جملہ

دریچوں، آنگنوں، سڑکوں، گلی کوچوں میں چوباروں میں

چوباروں کی ٹوٹی سیڑھیوں میں

ہر جگہ کوئی کسی سے کہہ رہا ہے

کیا تمہیں مجھ سے محبّت ہے؟

محبّت ڈائری ہرگز نہیں ہے

جس میں تم لکھو

تمہیں کس وقت، کس سے کِس جگہ ملنا ہے کِس کو چھوڑ جانا ہے

کہاں پر کس طرح کی گفتگو کرنی ہے یا خاموش رہنا

کسی کے ساتھ کتنی دور تک جانا ہے اور کب لوٹ آنا ہے

کہاں آنکھیں ملانا ہے کہاں پلکیں جھکانا ہے

یا یہ لکھّو کہ اب کی بار جب وہ ملنے آئے گا

تو اس کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لے کر

دھنک چہرے پہ روشن جگمگاتی رقص کرتی اس کی آنکھوں میں اتر جائیں

گے

اور پھر گلشن و صحرا کے پیچوں پیچ دل کی سلطنت میں خاک اڑائیں گے

بہت ممکن ہے وہ عجلت میں آئے

اور تم اس کا ہاتھ، ہاتھوں میں نہ لے پاؤ

نہ آنکھوں ہی میں جھانکو اور نہ دل کی سلطنت کو فتح کر پاؤ

جہاں پر گفتگو کرنی ہے تم خاموش ہو جاؤ

جہاں خاموش رہنا ہے وہاں تم بولتے جاؤ

نئے کپڑے پہن کر گھر سے نکلو، میلے ہو جاؤ

کوئی خوشبو لگانے کا ارادہ ہو تو شیشی ہاتھ سے گر جائے

تم ویران ہو جاؤ

سفر کرنے سے پہلے بے سروسامان ہو جاؤ

محبت ڈائری ہرگز نہیں ھے آبِ جو ھے

جو دلوں کے درمیاں بہتی ھے خوشبو ھے

کبھی پلکوں پہ لہرائے تو آنکھیں ہنسنے لگتی ہیں

جو آنکھوں میں اتر جائے تو منظر اور پس ِمنطر میں شمعیں جلنے لگتی

ہیں

کسی بھی رنگ کو چھو لے

وہی دل کو گوارا ہے

کسی مٹی میں گھل جائے

وہی مٹی ستارہ ہے

محبّت ڈائری ہرگز نہیں ہے – سلیم کوثر

موضوع : Uncategorized


تبصرے (10)


10 تبصرے

Comment by فرحت کیانی

بتاریخ Monday, 8 of December , 2008 بوقت 11:19 am

واہ۔
کسی مٹی میں گھل جائے

وہی مٹی ستارہ ہے

بہت خوب :)

Comment by آن لائن اخباری رپوٹر

بتاریخ Thursday, 11 of December , 2008 بوقت 11:15 pm

محبت جیت ہوتی ہے
مگر یہ ہار جاتی ھے!

Comment by admin

بتاریخ Sunday, 14 of December , 2008 بوقت 9:30 am

شکریہ ، فرحت

Comment by admin

بتاریخ Sunday, 14 of December , 2008 بوقت 9:31 am

آن لائن رپورٹر،
بلاگ پر خوش آمدید

تبصرے کا شکریہ

Comment by زین زیڈ ایف

بتاریخ Monday, 15 of December , 2008 بوقت 3:12 pm

بہت خوب ۔

پہلی بار آپ کا بلاگ دیکھا ہے ۔ بہت اچھا لگا۔

Comment by admin

بتاریخ Wednesday, 17 of December , 2008 بوقت 8:38 am

زین زیڈ ایف ،

بہت شکریہ اور بلاگ پر خوش آمدید ۔ ۔ ۔

امید

Comment by شعیب سعید شوبی

بتاریخ Saturday, 20 of December , 2008 بوقت 1:17 pm

بہت اچھا انتخاب ہے!۔۔۔۔۔۔آپ کا بلاگ بھی پسند آیا۔

Comment by admin

بتاریخ Sunday, 28 of December , 2008 بوقت 8:13 am

شعیب سعید شوبی،

بلاگ پر خوش آمدید،
بہت شکریہ

Comment by نایاب

بتاریخ Thursday, 1 of January , 2009 بوقت 8:18 am

السلام علیکم
محترم امید جی
ماشااللہ بہت خوب
اچھا لگا آپ کا بلاگ ۔
اتنا اچھا کی اک منٹ نہ لگا اور بیک گراؤنڈ چرا لی میں،
شاعری بھی اس قابل ہے کہ چرا لی جائے مگر پھر سہی
“کسی بھی رنگ کو چھو لے

وہی دل کو گوارا ہے

کسی مٹی میں گھل جائے

وہی مٹی ستارہ ہے

محبّت ڈائری ہرگز نہیں ہے – سلیم کوثر


اللہ کرے زور علم و عمل اور زیادہ آمین
نایاب

Comment by admin

بتاریخ Saturday, 3 of January , 2009 بوقت 8:32 am

نایاب،

بلاگ پر خوش آمدید ۔ ۔

بیک گراؤنڈ چرا لیا ۔ ۔ ۔اب اس پر کیا کہوں میں ۔ ۔؟؟؟؟؟

امید

اس تحریر پر اپنی رائے دیجیے

درج ذیل خانوں میں آپ اردو لکھ سکتے ہیں ۔ انگریزی لکھنے کے لیے Control اور Space کے بٹن ایک ساتھ دبائیے

XHTML: آپ اِن ٹیگز کو استعمال کر سکتے ہیں: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>



بارے کچھ مَن ۔۔۔

اس جگہ پر آپ اپنا تعارف پیش کر سکتے ہیں ۔ اپنے بارے میں بتا سکتے ہیں ۔ اپنی پسند یا نا پسند بیان کر سکتے ہیں ۔ یہ لکھ سکتے ہیں کہ آپ نے اردو میں لکھنا کب اور کیوں شروع کیا ۔
یا یہاں پر اشتہار چلا سکتے ہیں ۔