امید

پروین شاکر کی یاد میں

Saturday 27 December 2008

  پروین شاکر کی یاد میں

رواں صدی میں اردوادب کی خواتین شعرا کا ذکر پروین شاکر کے تذکرے کے بناء نامکمل سا لگتا ہے

خوشبو، صد برگ ، خود کلامی، انکار جیسی کتابوں کی تخلیق کار کو آج ہم سے بچھڑے چودہ برس بیت گئے ۔

پروین شاکر- تعارف

 پروین شاکر 24 نومبر ،1952 کو کراچی میں پیدا ہوئیں -انگریزی ادب، لسانیات اور ہارورڈ یونیورسٹی سے پبلک ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کیا-سول سروسزز اختیار کرنے سے پہلے نو سال تک تدریسی شعبے سے وابستہ رہیں- ١٩٨٦ میں سیکیٹری دوئم کی حیثیت سے سی بی آر اسلام آباد میں تقرر ہواپروین نے اپنی شاعری میں محبت کے صنف نازک کے تناظر کو اجاگر کیا
 

بعض نقاد ان کی شاعری کا موازنہ فروغ فرخزاد ( ایک ایرانی شاعرہ ) کی شاعری سے کرتے ہیں ـانکی کتابوں کے نام ترتیب وار کچھ یوں ہیں ـ

 خوشبو-١٩٧٦صد برگ ١٩٨٠خود کلامی ١٩٨٠انکار 1٩٩٠

 ماہِ تمام ١٩٩٤

 

 ”خوشبو

ابر بہار نے

 پھول کا چہرہ

  اپنے بنفشی ہاتھ میں لے کر

ایسے چوما

پھول کے سارے دکھ 
   خوشبو بن کر بہہ گئے

پھول، خوشبو، ہوا، بادل، رنگ، تتلیاں ، موسم، پروین کی شاعری کے استعارے ہی نہیں بلکہ نوخیز اور نوعمر جذبوں کی ترجمانی بھی کرتے ہیں

 
 کو بہ کو پھیل گئی بات شناسائی کی
 اس نے خوشبو کی طرح میری پزیرائی کی
 کیسے کہ دوں کہ مجھے چھوڑ دیا ہے اس نے
  بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی
وہ کہیں بھی گیا لو ٹا تو میرے پاس آیا
 بس یہی بات ہے اچھی میرے ہرجائی میں
صنف نازک سے تعلق رکھنے کی وجہ سے پروین کی شاعری میں نرم روی، نرم گفتاری ، محبتوں کے لئے خلوص، رشتوں کے لئے قربانی اور ایثار کے رنگ نمایا ں ہیں جو کے مشرق کی خواتین کا مزاج ہیں

  • کمال ضبط کو میں خود بھی تو آزماؤں گی

میں اپنے ہاتھ سے اس کی دلہن سجاؤں گی

  • میری طلب تھا ایک شخص وہ جو نہیں ملا تو پھر

ہاتھ دعا سے یوں گرا ، بھول گیا سوال بھی۔۔۔

  •   اجنبی بن کے جو گزرا ہے ابھی
  تھا کسی وقت میں اپنا لوگو ۔ ۔
بجا طور پر پروین صنف نازک کے احساسات اور جذبات کی بہترین عکاسی پورے وقار کے ساتھ کرتی ہیں
 کانپ اٹھتی ہوں میں یہ سوچ کر تنہائی میں
 میرے چہرے پر تیرا نام نہ پڑھ لے کوئی 
ممکنہ فیصلوں میں ایک ، ہجر کا فیصلہ بھی تھا
ہم نے تو ایک بات کی ، اس نے کمال کر دیا
 
  اپنی زندگی میں ماہ تمام رقم کرتے ہوئے پروین نے شاید کچھ ایسا ہی سوچا تھا

 موت کی آہٹ سنائی دے رہی ہے دل میں کیوں

  کیا محبت سے بہت خالی یہ گھر ہونے کو ہے

 
عمر کا بھروسہ کیا، پل کا سات ہوجاے
اک بار اکیلے میں ، اس سے بات ہوجاے
دل کی گنگ سرشاری اس کوجیت لے لیکن
عرض حال کرنے میں احتیاط ہوجاے
ایسا کیوں کے جانے سے صرف ایک انسان کے
ساری ذندگانی ہی بے ثبات ہو جاے
 

موضوع : Uncategorized


تبصرے (17)


17 تبصرے

Comment by ڈفر

بتاریخ Saturday, 27 of December , 2008 بوقت 12:17 pm

ہائے اتنا لمبا تبصرہ لکھ کے سینڈا تو Page can not be displayed آ گیا
اب صرف یہی لکھوں گ اکہ پروین شاکر کے کچھ اشعار مجھے اتنے پسند ہیں کہ لگتا ہے برسوں پہلے ہی میرے دل کا حال لکھ کر چلی گئی ہے۔ اس کمین پنے کے باوجود کہ مجھے اقبال اور فیض کی طرح پروین شاکر کی ساری شاعری تو پسند نہیں پر کچھ شاعری ایسی ہے کہ اگر اس کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے نا ملاؤں تو زیادہ بخیل کہلاؤں۔بے شک اردو شاعری کا بالعموم اور خواتین شعرا کا ذکر بالخصوص پروین شاکر کے بغیر ادھورا ہے۔
اور اس دفعہ میں نے کمنٹ پوسٹنے سے پہلے کاپی کر لیا ہے :D

Comment by فرحت کیانی

بتاریخ Sunday, 28 of December , 2008 بوقت 5:38 am

السلام علیکم امید!
بہت اچھا لکھا امید۔
مجھے پروین شاکر کا یہ شعر بہت پسند ہے۔

چُھو کر ہی آئیں منزلِ امّید ہاتھ سے
کیا راستے سے لوٹنا جب پاؤں چِھل چکا

Comment by admin

بتاریخ Sunday, 28 of December , 2008 بوقت 9:50 am

چُھو کر ہی آئیں منزلِ امّید ہاتھ سے
کیا راستے سے لوٹنا جب پاؤں چِھل چکا

پروین کے اوائل اشعار جو مجھے یاد ہوئے تھے ان سے یہ ایک ہے

بہت شکریہ ۔ فرحت

امید

Comment by admin

بتاریخ Sunday, 28 of December , 2008 بوقت 9:53 am

بہت شکریہ ڈفر ۔

کسی بھی شاعر کا مکمل کلام پسند آنا مشکل بھی ہوتا ہے ۔ ۔ ۔ پر کچھ کلام حقیقتا متاثر کن ہوتا ہے ۔ ۔

مزے کی بات کے آپ کے تبصرے کا بھی میں نے جواب لکھ کر بھیجا تو اندازہ ہوا لاگ ان تو کیا ہی نہیں ۔ ۔ ۔

امید

Comment by محمد نعمان

بتاریخ Monday, 5 of January , 2009 بوقت 12:54 am

پروین جی کے بارے میں کیا کہیں کہ ہم کس قابل ہیں۔
بہت شکریہ امید۔
بہت اچھے۔ پروین شاکر کے بارے میں یہی کہہ سکتے ہین کہ لاجواب شاعری کی محترمہ نے۔اللہ انہیں غریق رحمت کرے۔
آمین

Comment by آن لائن اخباری رپوٹر

بتاریخ Friday, 16 of January , 2009 بوقت 5:25 am

وہ کہیں بھی گیا لو ٹا تو میرے پاس آیا
بس یہی بات ہے اچھی میرے ہرجائی میں

ہائے!

Comment by منصور احمد

بتاریخ Wednesday, 18 of February , 2009 بوقت 1:11 pm

سلام

بہت عمدہ جتنی بھی اس بلاگ کی تعریف کی جائے کم ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
واقعی بہت عمدہ کاوش
کیا آپ میری کچھ مدد کر سکتے ہیں۔۔۔
جواب کا منتظر

Comment by liapyclibioff

بتاریخ Tuesday, 24 of February , 2009 بوقت 2:26 am

Thank you!

Comment by esosseBah

بتاریخ Sunday, 1 of March , 2009 بوقت 7:39 pm

Thank you!

Comment by محمد وارث

بتاریخ Thursday, 23 of April , 2009 بوقت 11:00 am

بہت اچھا اور جامع تبصرہ لکھا آپ نے، لاجواب۔ دیر سے ادھر آیا، اس کیلیے معذرت اور آپ کی مزید تحاریر کا منتظر، اس کی استدعا۔

Comment by admin

بتاریخ Thursday, 30 of April , 2009 بوقت 11:26 am

بہت شکریہ ۔۔ محمد وارث

کوئی بات نہیں دیر ہی صحیح پر آمد تو ہوئی

اور واقعی اپنی نالائیقی کا احساس ہو رہا ہے

امید

Comment by محمد وارث

بتاریخ Saturday, 9 of May , 2009 بوقت 10:31 am

نالائقی کس بات بھی؟ اور ایک بار پھر استدعا کرونگا کہ اردو سیارہ پر اپنا بلاگ رجسٹر کروائیں
http://www.urduweb.org/planet/blog-submit.html

Comment by م۔م۔مغل (ناطقہ)

بتاریخ Sunday, 5 of July , 2009 بوقت 10:27 pm

بہت خوب جناب ، ماشا اللہ، کیا‌خوب بلاگ سجا یا ہے ۔، بس ایک گزارش کہ رنگوں کا انتخاب ایک بار پھر کیجے کہ موجود امتزاج پڑھنے میں دقت کا سبب بن رہا ہے ، امید ہے مراسلت رہے گی ،والسلام
م۔م۔مغل

Comment by admin

بتاریخ Saturday, 11 of July , 2009 بوقت 4:29 am

بہت شکریہ مغل آپ کا اور اپنے بلاگ پر دقتوں کا سامنا مجھے بھی ہے بہت

اور اسی وجہ سے بہت سی ادبی تحریر میں پوسٹ نہیں کر پارہی امید

Comment by فاضل

بتاریخ Friday, 23 of October , 2009 بوقت 10:00 am

سلام علیکم
میں نے یہ مراسلہ آج ہی دیکھا۔ بہت اچھا لکھا ہے۔
محترمہ پروین شاکر کے اشعار مجھے بہت پسند ہے۔ خاص طور پہ خودکلامی میں “کائنات کے خالق!” نامی نظم تو مجھے بہت ہی پسند ہے۔
لیکن یہ سن کر حیرت ہوئی کہ پروین شاکر کا فروغ فرخ زاد سے موازنہ ہوتا ہے۔ اگر اس کی تفصیل مل جائے تو بہت مہربانی ہوگی۔ کیونکہ میں نے دونوں کو کافی حد تک پڑھا ہے، مجھے کوئے خاص شباہت نظر نہ آئی سوائے خاتون ہونے کے۔ جو ضرور میری کم علمی کی وجہ سے ہوگی۔ اب میں دوبارہ دونوں کا مطالعہ شروع کروں گا نئی نظر سے۔
سب سے بڑا فرق دونوں میں یہ ہے کہ، فروغ صرف جدید طرز کی شاعری کرتی تھیں، لیکن پروین شاکر جدید اور قدیم طرز میں ماہر تھیں۔
ذرا اس سلسلے میں اگر ممکن ہو تو میری معلومات میں اضافہ فرمائیے۔

شکریہ
فاضل

Comment by ابن سعید

بتاریخ Sunday, 6 of December , 2009 بوقت 2:23 am

کیا واقعی پروین شاکر صاحبہ کراچی میں پیدا ہوئی تھیں؟ میں یہ سوال اس لئے پوچھ رہا ہوں کیوں کہ ایک ایسے شخص کو جانتا ہوں جو ہندوستان میں اتر پردیش سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ موصوفہ کو اپنی سگی پھوپھی کہتے تھے۔

Comment by admin

بتاریخ Sunday, 13 of December , 2009 بوقت 10:06 am

بہت اچھا لگا اپ کو اپنے بلاگ پر دیکھ کر۔۔ خوش آمدید

جی پروین کی پیدائش تو کراچی کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس تحریر پر اپنی رائے دیجیے

درج ذیل خانوں میں آپ اردو لکھ سکتے ہیں ۔ انگریزی لکھنے کے لیے Control اور Space کے بٹن ایک ساتھ دبائیے

XHTML: آپ اِن ٹیگز کو استعمال کر سکتے ہیں: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>



بارے کچھ مَن ۔۔۔

اس جگہ پر آپ اپنا تعارف پیش کر سکتے ہیں ۔ اپنے بارے میں بتا سکتے ہیں ۔ اپنی پسند یا نا پسند بیان کر سکتے ہیں ۔ یہ لکھ سکتے ہیں کہ آپ نے اردو میں لکھنا کب اور کیوں شروع کیا ۔
یا یہاں پر اشتہار چلا سکتے ہیں ۔