ناصر کاظمی..ایک ہی کمی ہے تو
Thursday 9 July 2009
میں خزاں کی شام ہوں
رت بہار کی ہے تو
دوستوں کے درمیاں
وجہ دوستی ہے تو
میری ساری عمر میں
ایک ہی کمی ہے تو
میں تو وہ نہیں رہا
موضوع : Uncategorized
تبصرے (12)
Comment by افتخار اجمل بھوپال
بتاریخ Thursday, 9 of July , 2009 بوقت 8:56 pm
ہر مصرع کے بعد اتنا فاصلہ کیوں ہے
Comment by محمد وارث
بتاریخ Thursday, 9 of July , 2009 بوقت 8:57 pm
بہت خوبصورت غزل ہے اور میری پسندیدہ ترین غزلوں میں سے، جب پہلی بار نصرت فتح علی خان کی آواز میں سنا تھا تو مسحور سا ہو گیا تھا اور اب بھی ہو جاتا ہوں۔
مطلع کے دوسرے مصرعے ‘میری زندگی ہے تو‘ کو آپ نے کسی وجہ سے اسطرح لکھا ہے ‘تو میری زندگی ہے‘
Comment by محمد احمد
بتاریخ Friday, 10 of July , 2009 بوقت 3:12 am
بہت خوبصورت غزل ہے اور گائی بھی بہت اچھی گئی ہے.
Comment by نوائے ادب
بتاریخ Friday, 10 of July , 2009 بوقت 11:06 am
بہت پیاری غزل ہے ناصر صاحب کی بہت شکریہ
اور اس پر نصرت فتح علی خان صاحب کی آواز نے بھی خوب رنگ جمایا ہے
Comment by کنفیوز کامی
بتاریخ Friday, 10 of July , 2009 بوقت 3:41 pm
کیا آپ کسی کمنٹ کا جواب نہیں دیتے یا دیتیں
Comment by admin
بتاریخ Saturday, 11 of July , 2009 بوقت 4:02 am
افتخار اجمل ۔ ۔بہت شکریہ
اور بہت معذرت بھی کیا کیا جائے کہ میرے بلاگ کی سیٹنگ میں کچھ مئسلہ ہے جو کچھ بھی پوسٹ کرنے میں بہت مشکل کرتا ہے – اور مجھے آتا نہیں ٹھیک کرنا ۔ ۔
امید
Comment by admin
بتاریخ Saturday, 11 of July , 2009 بوقت 4:07 am
محمد وارث،
شرمندہ کردیا ہے آپ نے ۔ ۔ غلطی کی گنجائش تو ہر جگہ ہوتی ہے-
صحیح کہا آپ نے اس غزل کا اپنا ایک سحر ہے
امید
Comment by admin
بتاریخ Saturday, 11 of July , 2009 بوقت 4:11 am
بہت شکریہ نوائے ادب اور بلاگ پر خوش آمدید
امید
Comment by admin
بتاریخ Saturday, 11 of July , 2009 بوقت 4:12 am
بہت شکریہ محمد احمد اور بلاگ پر خوش آمدید
امید
Comment by admin
بتاریخ Saturday, 11 of July , 2009 بوقت 4:14 am
کنفیوز کامی ۔ ۔بالکل دیتیں ہوں ۔۔
امید
Comment by کنفیوز کامی
بتاریخ Sunday, 12 of July , 2009 بوقت 7:47 am
چلیں شکر ہے جواب تو آیا میں تو کشمکش میں تھا کی آپ کو لیڈیز میں شامل کروں یا جینٹس میں کیونکہ “ امید “ تو دونوں کو ہوتی ہے
Comment by محمد وارث
بتاریخ Sunday, 12 of July , 2009 بوقت 10:15 pm
نہیں شرمندہ والی بات نہیں، یہ شاید آپ کے بلاگ کی سیٹنگز کی وجہ سے ہو رہا ہے کہ ‘میری زندگی ہے تو‘ کا آخری حرف پہلے آ گیا اور یہ ‘تو میری زندگی ہے‘ بن گیا