امید

یادوں کے دریچے سے لفظوں کی دستک

Saturday 19 December 2009

 لفظ اگر شاعری کی صورت میں جڑے ہوں تو بہت سحر انگیزہوجاتے ہیں -

پر کیا کیا جائے کہ شاعری سے شغف کے باوجود ہمیشہ سے بہت ہی کم سخن دوستوں سے واسطہ رہا ہے اور شاذو نادر ہی یہ موقع ملتا ہے کہ بہت فرصت سے بیٹھ کر کاغذ پر اشعار رقم کئے جائیں- ایسی ہی ایک خوبصورت شام بہت سارے لکھےگئے اشعار آج یاد کے دریچوں پہ دستک دے رہے ہیں

  یونہی شاخ سے پتے گرا نہیں کرتے

 بچھڑ کر لوگ ذیادہ جیا نہیں کرتے

 گو میں رہا رہیں ستم ہائے روزگار

لیکن ترے خیال سے غافل نہیں رہا

 ہم نے ہر دکھ کو محبت کی عنایت سمجھا

ہم کوئی تم تھے جو اوروں سے شکایت کرتے

جسے گنتے آپ آشنا ،جسے کہتے تھے آپ باوفا

 میں وہی ہوں مومن مبتلا تمہیں یاد ہو نہ یاد ہو

تم میرے پاس ہوتے ہو گویا

 جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا

کبھی کبھی وہ مجھے ہنس کے دیکھ لیتے ہیں

کبھی کبھی میرا بے حد خیال رکھتے ہیں

مجھے دشمن کے ارادوں پہ پیار آتا ہے

  تری الفت نے محبت میری عادت کردی

یہ مجھے چین کیوں نہیں پڑتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایک ہی شخص ہے جہاں میں کیا

سنا ہے لوگ اسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں

اس کے شہر میں کچھ دن ٹھہر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے اسے دن بھر تتلیاں ستاتی ہیں

رات میں جگنو ٹھہر کے دیکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

موضوع : Uncategorized


تبصرے (2)


2 تبصرے

Comment by محمد وارث

بتاریخ Sunday, 20 of December , 2009 بوقت 10:01 am

ان میں سے کئی اشعار مجھے بھی بہت عرصے سے پسند ہیں اور یقیناً بہت سے لوگوں کو پسند ہونگے کہ شعر ہی باکمال ہیں:

مثلاً غالب کا یہ لازوال شعر

گو میں رہا رہینِ ستم ہائے روزگار
لیکن ترے خیال سے غافل نہیں رہا

اور مومن کے شعر یا احمد ندیم قاسمی کا یہ خوبصورت شعر

مجھے دشمن کے ارادوں پہ بھی پیار آتا ہے
تیری الفت نے محبت مری عادت کر دی

یا جون ایلیا کا انتہائی خوبصورت شعر

یہ مجھے چین کیوں نہیں پڑتا
ایک ہی شخص تھا جہان میں کیا

Comment by admin

بتاریخ Tuesday, 22 of December , 2009 بوقت 2:16 am

محمد وارث،
صحیح کہا آب نے بالکل۔۔۔ کچھ اشعار پرتو ہر بار پڑھنے پر نئے ہونے کا گمان ہوتا ہے
امید

اس تحریر پر اپنی رائے دیجیے

درج ذیل خانوں میں آپ اردو لکھ سکتے ہیں ۔ انگریزی لکھنے کے لیے Control اور Space کے بٹن ایک ساتھ دبائیے

XHTML: آپ اِن ٹیگز کو استعمال کر سکتے ہیں: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>



بارے کچھ مَن ۔۔۔

اس جگہ پر آپ اپنا تعارف پیش کر سکتے ہیں ۔ اپنے بارے میں بتا سکتے ہیں ۔ اپنی پسند یا نا پسند بیان کر سکتے ہیں ۔ یہ لکھ سکتے ہیں کہ آپ نے اردو میں لکھنا کب اور کیوں شروع کیا ۔
یا یہاں پر اشتہار چلا سکتے ہیں ۔