امید

بھیگی جنوری پھر لوٹ آئی ہے

Thursday 31 December 2009

اُسے کہنا کہ بھیگی جنوری پھر لوٹ آئی ہے ۔۔۔

وہی گلیاں، وہی کُوچے، وہی سردی کا موسم ہے

اسی انداز سے اپنا نظامِ زیست برہم ہے
یہ حُسنِ اتفّاق ایسا کہ نکھری چاندنی بھی ہے

وہی ہر سمت ویرانی، اداسی ، تشنگی سی ہے

 

وہی ہے بھیڑ سوچوں کی وہی تنہائیاں پھر سے

مجھے سب یاد ہے، کچھ سال پہلے کا یہ قصّہ ہے

وہی لمحہ تو ویرانے کا اک آباد حصّہ ہے

میری آنکھوں میں وہ اک لمحئہ موجود اب بھی ہے

وہ زندہ رات میرے ساتھ لاکھوں بار جاگی ہے

کسی نے رات کی تنہائیوں میں سرگوشیاں کی تھیں

کسی کی نرم گفتاری نے دل کو لوریاں دی تھیں

کسی نے میری تنہائی کا سارا کرب بانٹا تھا

کسی نے رات کی چنری میں روشن چاند ٹانکا تھا

چمکتے جگنوؤں کا سیل اک بخشا تھا راتوں کو

دھڑکتا سا نیا عنوان دیا تھا میرے خوابوں کو

میرے شعروں میں وہ اِلہام کی صورت اُترا تھا

معنی بن کے جو لفظوں میں پہلی بار دھڑکا تھا

وہ جس کے ہونے سے زندگی نغمہ سرائی ہے

اُسے کہنا کہ بھیگی جنوری پھر لوٹ آئی ہے ۔۔۔

 

 

موضوع : Uncategorized


تبصرے (13)


13 تبصرے

Comment by اسماء پيرس

بتاریخ Thursday, 31 of December , 2009 بوقت 11:17 am

آپ کو اور آپکے اہل خانہ کو نيا سال مبارک

Comment by طارق راحیل

بتاریخ Friday, 1 of January , 2010 بوقت 7:31 am

نیا سال سب کو مبارک
کاش پچھلے سال کی غلطیاں اب نہ دھرائی جائیں
اللہ اس سال ہم سے راضی رہے
ہمارے گناۃ کم اور نیک کرنے کے کی توفیق ذیادہ عطا فرمائے
آمین
http://tariqraheel.wordpress.pk/

Comment by افتخار اجمل بھوپال

بتاریخ Friday, 1 of January , 2010 بوقت 8:02 am

اللہ کرے جنوری بھیگی ہو جائے

Comment by امید

بتاریخ Friday, 1 of January , 2010 بوقت 11:16 am

اہل اسلام آباد کی جنوری تو بھیگ ہی جاتی ہے -یہ دعا تو ہمیں مانگنی چاہیے-

امید

Comment by فرحت کیانی

بتاریخ Tuesday, 5 of January , 2010 بوقت 12:06 pm

السلام علیکم امید!
نئے سال کی آمد پر نیک خواہشات کا تحفہ قبول کریں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب پر رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے۔ ثم َ آمین

امید بلاگ کا تھیم بہت اچھا لگ رہا ہے اور آپ کے لئے ایک تحفہ بھی ہے میرے پاس۔ پہلی ہی فرصت میں آپ تک پہنچانے کی کوشش کروں گی بشرطِ دستیابی نیٹ اور زندگی :)

Comment by admin

بتاریخ Friday, 8 of January , 2010 بوقت 10:36 am

اسماء ۔۔
بہت شکریہ ۔۔ اسما اور آپ کو بھی نیا سال مبارک ۔۔۔۔۔

امید

Comment by admin

بتاریخ Friday, 8 of January , 2010 بوقت 10:38 am

طارق راحیل ۔۔۔ بہت شکریہ آپ کا۔۔۔۔

امید

Comment by admin

بتاریخ Friday, 8 of January , 2010 بوقت 10:40 am

فرحت ۔۔

بہت شکریہ فرحت آپ کا۔۔۔

اور یہ آپ میرا دل رکھ رہی ہیں ناں تھیم کی تعریف کرکے۔۔۔۔۔۔

میرے لئے تحفہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں خوش ہوجاؤں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

امید

Comment by اسماء

بتاریخ Tuesday, 19 of January , 2010 بوقت 5:47 am

خوبصورت انتخاب :)

Comment by فرحت کیانی

بتاریخ Thursday, 11 of February , 2010 بوقت 1:43 am

السلام علیکم امید!
نہیں سچ میں مجھے یہ تھیم بہت اچھا لگا ہے۔ اور جی بالآخر میں بھی کچھ کرنے میں کامیاب ہو ہی گئی۔ آپ کا تحفہ(تھیم) یہاں( http://www.divshare.com/download/10444766-fa9)موجود ہے۔ پسند آیا اور کسی مدد کی ضرورت ہو تو بتائیے گا۔ :)

Comment by admin

بتاریخ Thursday, 11 of February , 2010 بوقت 7:34 am

شکریہ ۔۔ اسماء آپ کا

امید

Comment by admin

بتاریخ Thursday, 11 of February , 2010 بوقت 8:12 am

فرحت ۔۔۔
آج ہی خیال آیا تھا آپ کو وعدہ ایفا یاد دلانے کا ۔۔۔۔

بہت اچھا سا لگا یہ پیغام دیکھ کر ۔۔۔ مدد ضرور چاہیے مجھے ۔۔۔

یوں لگتا ہےکہ چیزیں بھی لوگوں کی طرح ہیں پہلی دفعہ میں عدم دستیابی ہی مقدر ہے۔۔۔

نہیں کھل رہی یہ سایئٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

امید

Comment by فرحت کیانی

بتاریخ Thursday, 11 of February , 2010 بوقت 12:34 pm

امید۔ مجھے وعدہ تو یاد تھا بس موقع نہیں مل رہا تھا۔ آپ اب دیکھیں۔ میرے پاس لنک کُھل رہا ہے۔ اگر پھر بھی مسئلہ ہوا تو میں کہیں اور اپلوڈ کرتی ہوں۔
http://www.divshare.com/download/10449124-fb6
یا
http://www.divshare.com/download/10444764-18c

I hope it works now :(

اس تحریر پر اپنی رائے دیجیے

درج ذیل خانوں میں آپ اردو لکھ سکتے ہیں ۔ انگریزی لکھنے کے لیے Control اور Space کے بٹن ایک ساتھ دبائیے

XHTML: آپ اِن ٹیگز کو استعمال کر سکتے ہیں: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>



بارے کچھ مَن ۔۔۔

اس جگہ پر آپ اپنا تعارف پیش کر سکتے ہیں ۔ اپنے بارے میں بتا سکتے ہیں ۔ اپنی پسند یا نا پسند بیان کر سکتے ہیں ۔ یہ لکھ سکتے ہیں کہ آپ نے اردو میں لکھنا کب اور کیوں شروع کیا ۔
یا یہاں پر اشتہار چلا سکتے ہیں ۔