امید

محبت کیا ہے

Thursday 25 February 2010

"جو کچھ بھی ہے محبت کاپھیلاؤ ہے "

محبت کیا ہے؟ تم کو کیا بتائیں

تمہیں کہہ دو محبت کیا نہیں ہے؟

(سرور)

اگر خوشنما رنگ اب بھی آپ کو بھاتے ہوں،، خوشبویں راستہ روکتی ہوں ۔۔ جذبے اسیر

کرتے ہوں- آتے جاتے موسم گہرا اثر ڈالتے ہوں ۔۔۔ خوابوں سے بہت گہرا رشتہ ہو ۔۔۔ تتلیوں کی رعنائیاں محسوس ہوتی ہوں شاعری کی صورت میں جڑے لفظ ٹھہرجانے پر مجبور کرتے ہوں

کسی دکھ کسی المیہ پر کرب آپ کے اندر بھی اترتا ہو یا سنگدلی ۔۔محرومی بے چین کردیتی ہو اور ایسے میں کسی معصوم بچے کی شرارت بے ساختہ آپ کے ہونٹوں پر مسکراہٹ لے آتی ہو تو ہمیں سمجھ لینا چاہیے کہ محبت اب بھی ہمارے اندر بستی ہے اور محبت کی تجدید کے لئے کسی یوم کی ضرورت نہیں بلکہ ان جذبوں کی ڈور تھامنے کی ضرورت ہے-

صرف اور صرف ان کی موجودگی کا یقین کرنے کی ضرورت ہے -

بقول خلیل جبران

" محبت جب آسمانوں سے ہمارے دل پر اترتی ہے تو پھر سب کچھ بدل دیتی ہے- ہر منظر ،ہر کیفیت تبدیل ہو جاتی ہے"

امجد اسلام امجد نے کہا ہے کہ

"محبت ایسا دریا ہے

کہ بارش روٹھ بھی جائے

تو پانی کم نہیں ہوتا "

محبت ایک ایسا آفاقی جذبہ ہے جو صبر سکھاتا ہے ۔ ضبط کا قرینہ عطا کرتا ہے محبت کی پہلی اور آخری ترجیح وفا ہے ۔۔۔ جو اگر زندگی میں میسر ہو تو انسان کو دنیاکہ ہر ستم بھلا دیتی ہے

دنیا کے ستم یاد نہ اپنی ہی وفا یاد

اب کچھ بھی نہیں مجھے محبت کے سوا یاد

محبت کیا ہے ؟

بقول سرور

یہ دیکھئے کہ اِس میں ہے گم ایک کائنات

کیا چیز ہے یہ حرفِ محبت نہ پوچھئے

یا شیفتہ نے کہا تھا کہ

شاید اسی ک انام محبت ہے شیفتہ

اک آگ سی سینے کے اندر لگی ہوئی

محبت کیا ہے ؟خواب ہے ۔۔سراب ۔۔ملن ہے جدائی ہے ۔۔بے اختیاری ،۔۔ ضبط ہے یقین ہے خوائش ہے جذبہ ہے عمل ہے امتحان ہے امید ہے نوید ہے ہجر ہے یا وصال ہے –

کہیں یہ محبت فیض احمد فیض کے نزدیک لوگوں کے لئے خوش قسمتی ہے

"وہ لو گ بہت خوش قسمت تھے

جو عشق کق کام سمجھتے تھے "

یا کہیں حکیم ناصر کے لئے

اس کے دل پر بھی کڑی عشق میں گزری ہوگی

نام جس نے بھی محبت کا سزا رکھا ہے

تو کہیں قتیل شفائی کو یہ کہنے پر مجبور

اگر وفا پر بھروسہ نہ رہے تو دنیا کو

کوئی شخص محبت کاحوصلہ نہ کرے

محبت ایک ایسا آفاقی جذبہ ہے جس کا رنگ ہر رشتے میں نمایاں ہے جو رشتوں کو توڑنا نہیں جوڑنا سکھاتا ہے ۔۔۔ انھیں غلط سے صحیح سمت کی طرف گامزن کرتا ہے -اضطراب سے سکون کی راہ میں لے آتا ہے -اور انسان کو روح کی لافانی حدود میں داخل کردیتا ہے جو اسے عشق مجازی سے عشق حقیقی کی معراج پر لے آتا ہے –

جبھی تو وارث شاہ یہ کہہ گئے ہیں کہ

وارث شاہ حقیقت دی لیں لزت

ہلے چکھ کے لون مجازیاں دے

زندگی اس سفر میں لوگ فنا ہوجاتے ہیں لیکن جذبے اپنی جگہ مسلم حقیقت کے روپ میں موجود رہتے ہیں-یہ زندگی کا استعارہ ہیں- اسی لئے محبتوں کے اس سفر کو جاری رہنا چاہیے -

کیونکہ

"جو کچھ بھی ہے محبت کاپھیلاؤ ہے "

موضوع : Uncategorized


تبصرے (4)


درد کے لمحے – ڈاکٹر عافیہ

Saturday 6 February 2010

  امریکہ کے انصاف پسند ہونے کی اور اعلیٰ مثال ۔۔۔ ڈاکٹر عافیہ پر جرم کا ثابت ہونا  

پاکستانی نیورو سائنٹسٹ ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر جرم ثابت ہونے پر بیشتر امریکن میڈیا نے اظہار مسرت کرکے اسے 

دہشت گرد ماںکہا ہے -

یقینا جس قوم کے بیٹے اتنے بے حس ہوجائیں کہ ڈالرز کے عوض  اپنی ضمیرآواز کو سلادیں – اس قوم کی مائیں اسی سلوک کی مستحق ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ جہاں قوم کے نمائندے ہی اپنے ملک سے تفشیش کے نام پہ بیٹیوں کو لے جانے کی اجازت دیں وہاں بیٹیوں کو دفنانے کے لئے زندہ دفن کرنے کی ضرورت نہیں رہ جاتی 
 
  -سوری عافیہ ہم آپ کو نہیں بچاسکتے — ہم اس جانب دار اور تعصب پسند فیصلے پر سوال بھی نہیں کرسکتے – ڈالرز کی امداد پر پلنے والی قوم سوال کرنے کا حق کھو دیتی ہے -تمام عمر ملک میں لوٹ مار کے بعد ہماری جائے پناہ وہیں ہیں -ہمیں احتساب کے عمل سے تحفظ دینے والا اپنا مضبوط آسرا صرف آُپ کی وجہ سے نہیں کھو سکتے-  
 

 

ڈھیر ساری حقوق نسواں کی تنظیموں کے لب بھی خاموش ہیں -وہ اس فیصلے پر آواز بلند نہیں کر رہی۔ کیونکہ کیا ہوا جو ایک بیٹی کے ساتھ یہ سلوک رواں کیا جا رہا ہے ۔۔۔ ماضی میں انھی دوستوں نے ہماری مظلوم بیٹی مختاراں مائی کو بہت عزت سے بھی تو نوازا ہے ۔۔

  سوری عافیہ ۔۔۔۔۔۔ہم ُا پ کو نہیں بچا سکتے

 

 

موضوع : Uncategorized


تبصرے (3)




بارے کچھ مَن ۔۔۔

اس جگہ پر آپ اپنا تعارف پیش کر سکتے ہیں ۔ اپنے بارے میں بتا سکتے ہیں ۔ اپنی پسند یا نا پسند بیان کر سکتے ہیں ۔ یہ لکھ سکتے ہیں کہ آپ نے اردو میں لکھنا کب اور کیوں شروع کیا ۔
یا یہاں پر اشتہار چلا سکتے ہیں ۔