امید

درد کے لمحے – ڈاکٹر عافیہ

Saturday 6 February 2010

  امریکہ کے انصاف پسند ہونے کی اور اعلیٰ مثال ۔۔۔ ڈاکٹر عافیہ پر جرم کا ثابت ہونا  

پاکستانی نیورو سائنٹسٹ ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر جرم ثابت ہونے پر بیشتر امریکن میڈیا نے اظہار مسرت کرکے اسے 

دہشت گرد ماںکہا ہے -

یقینا جس قوم کے بیٹے اتنے بے حس ہوجائیں کہ ڈالرز کے عوض  اپنی ضمیرآواز کو سلادیں – اس قوم کی مائیں اسی سلوک کی مستحق ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ جہاں قوم کے نمائندے ہی اپنے ملک سے تفشیش کے نام پہ بیٹیوں کو لے جانے کی اجازت دیں وہاں بیٹیوں کو دفنانے کے لئے زندہ دفن کرنے کی ضرورت نہیں رہ جاتی 
 
  -سوری عافیہ ہم آپ کو نہیں بچاسکتے — ہم اس جانب دار اور تعصب پسند فیصلے پر سوال بھی نہیں کرسکتے – ڈالرز کی امداد پر پلنے والی قوم سوال کرنے کا حق کھو دیتی ہے -تمام عمر ملک میں لوٹ مار کے بعد ہماری جائے پناہ وہیں ہیں -ہمیں احتساب کے عمل سے تحفظ دینے والا اپنا مضبوط آسرا صرف آُپ کی وجہ سے نہیں کھو سکتے-  
 

 

ڈھیر ساری حقوق نسواں کی تنظیموں کے لب بھی خاموش ہیں -وہ اس فیصلے پر آواز بلند نہیں کر رہی۔ کیونکہ کیا ہوا جو ایک بیٹی کے ساتھ یہ سلوک رواں کیا جا رہا ہے ۔۔۔ ماضی میں انھی دوستوں نے ہماری مظلوم بیٹی مختاراں مائی کو بہت عزت سے بھی تو نوازا ہے ۔۔

  سوری عافیہ ۔۔۔۔۔۔ہم ُا پ کو نہیں بچا سکتے

 

 

موضوع : Uncategorized


تبصرے (3)


3 تبصرے

Comment by جاویداقبال

بتاریخ Sunday, 7 of February , 2010 بوقت 12:50 am

السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

واقعی آپ نےبالکل درست لکھاکہ ہماری ضمیرکی آوازسوگئی ہے۔ لیکن اس کوجگانےکاکام بھی بہت مشکل ہے لیکن یہ کام کون سرانجام دےگا؟ لیکن اس آوازمیں ہم اپنی آوازتوملاسکتےہیں کہ امریکہ نےآج تک پاکستانی قوم کی ہرموقع پربےعزتی کی ہے۔بلکہ دنیابھرمیں ہرمسلمان کودہشت گرد کی نظرسےدیکھاجاتاہے۔ہم میں پتہ نہیں وہ جذبہ کب بیدارہوگاکہ ایک خط سےجوکہ ایک عورت نےہی لکھاتھاکہ محمدبن قاسم آئے۔خدارامسلمانوں قرآن وسنت کولےکراٹھواورپوری دنیاپرچھاجاؤ۔لیکن آج توہماری ترجیح ہمارےلیڈرہمارےقائدگانےوالےڈرامےوالےہیں۔جب تک ہم میں وہ روح بیدارنہیں ہوگی بقول اقبال رحمۃ اللہ۔
ایک ہومسلم حرم کی پاسبانی کےلیے
یہ سب چیزیں ہمیں اپنےدین اسلام سےحاصل ہوں گی جس کوہم نےپس پشت ڈال دیا۔اورہماراایمان روپیہ دولت ہوگی۔احساس ذمہ داری ختم ہوگیاہم ڈاکولٹیرےبن گئےہیں۔ اللہ تعالی ہم پررحم کرے(آمین ثم آمین) لیکن اس کےلیےہمیں خودبھی توکچھ کرناہوگا۔اٹھومسلمانوں قرآن و سنت کواپنےدلوں میں بسالو(آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال

Comment by ڈفر - DuFFeR

بتاریخ Sunday, 7 of February , 2010 بوقت 9:30 am

اب یہاں جو مرضی تبصرہ کروں، میری بے غیرتی میں کوئی کمی تو ہونی نہیں

Comment by فرحت کیانی

بتاریخ Thursday, 11 of February , 2010 بوقت 1:22 am

ہے جرمِ ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات :(

ایسی مزید نہ جانے کتنی ہی معذرتیں بحیثیتِ قوم ہم پر واجب ہیں اب تو :(

اس تحریر پر اپنی رائے دیجیے

درج ذیل خانوں میں آپ اردو لکھ سکتے ہیں ۔ انگریزی لکھنے کے لیے Control اور Space کے بٹن ایک ساتھ دبائیے

XHTML: آپ اِن ٹیگز کو استعمال کر سکتے ہیں: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>



بارے کچھ مَن ۔۔۔

اس جگہ پر آپ اپنا تعارف پیش کر سکتے ہیں ۔ اپنے بارے میں بتا سکتے ہیں ۔ اپنی پسند یا نا پسند بیان کر سکتے ہیں ۔ یہ لکھ سکتے ہیں کہ آپ نے اردو میں لکھنا کب اور کیوں شروع کیا ۔
یا یہاں پر اشتہار چلا سکتے ہیں ۔